وزیرصحت پنجاب کی تمام بلڈبینکس کی انسپکشن کی ہدایت

وزیرصحت پنجاب کی تمام بلڈبینکس کی انسپکشن کی ہدایت
وزیرصحت پنجاب کی تمام بلڈبینکس کی انسپکشن کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرصحت پنجاب نے تمام بلڈبینکس کی انسپکشن کی ہدایت کردی،ڈاکٹر یاسمین راشدنے محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کیئرکوہدایات جاری کیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے پنجاب کے تمام بلڈبینکس کی انسپکشن کی ہدایت دیدی،حکم محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا،یاسمین راشد نے اجلاس کے دوران پنجاب بلڈٹرانسفیوڑن اتھارٹی کی کارکردگی کابھی جائزہ لیا۔
وزیر صحت یاسمین راشد نے کہاکہ تمام اضلاع میں ڈسٹرکٹ بلڈانسپکٹرزتعینات ہوں گے،پاکستان میں 70 فیصدخون کے عطیات پنجاب میں اکٹھے ہوتے ہیں،بلڈٹرانسفیوڑن اتھارٹی کی کارکردگی کوباقاعدہ مانیٹرکیاجارہاہے۔