لوڈشیڈنگ کی شکایات میں اضافہ نااہلی اوربدانتظامی ہے،حکومت ہرروزعوام کے صبرکاکڑا امتحان لے رہی ہے،شہبازشریف
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہاہے کہ لوڈشیڈنگ کی شکایات میں اضافہ نااہلی اوربدانتظامی ہے،عوام کوروناوبا،معیشت کی تباہی اوربیروزگاری سے دوچارہیں، بجلی وگیس کے بل بھی بڑھتے جارہے ہیں،حکومت ظالمانہ اقدامات سے ظلم کی تبدیلی لائی ہے،حکومت ہرروزعوام کے صبرکاکڑا امتحان لے رہی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق اپوزیشن لیڈر اورن لیگ کے صدر شہبازشریف نے ملک کے مختلف حصوں میں لوڈشیڈنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ کراچی میں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ دہراظلم ہے،بجلی کی پیداوارمیں قلت صرف نالائقی ہے،لوڈشیڈنگ کی شکایات میں اضافہ نااہلی اوربدانتظامی ہے۔
شہبازشریف نے کہاکہ لوڈشیڈنگ کےساتھ بجلی کے بلوں میں اضافہ بھی کیاجارہاہے،عوام کوروناوبا،معیشت کی تباہی اوربیروزگاری سے دوچارہیں، بجلی وگیس کے بل بھی بڑھتے جارہے ہیں،انہوں نے کہاکہ حکومت ظالمانہ اقدامات سے ظلم کی تبدیلی لائی ہے،حکومت ہرروزعوام کے صبرکاکڑا امتحان لے رہی ہے،اشیاضروریہ کی قیمتوں میں مزیداضافہ ظلم ہے،انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) نے ملک سے لوڈشیڈنگ کے اندھیرے ختم کیے۔