" 14 وزارتیں چلائیں، ایک انجکشن نہیں ملا، اللہ تعالیٰ شہبازشریف کو بھی ۔ ۔ ۔ " کورونا سے صحت یابی کے بعد پہلی پریس کانفرنس میں شیخ رشید نے آپ بیتی سنادی

" 14 وزارتیں چلائیں، ایک انجکشن نہیں ملا، اللہ تعالیٰ شہبازشریف کو بھی ۔ ۔ ۔ " ...

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کورونا کو شکست دیدی اور بیماری کے بعد لاہور میں پہلی پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ریلوے نے کہا کہ  ان پر پر خود کش حملے بھی ہوئے لیکن کبھی نہیں گھبرائے، 14 وزارتیں چلائیں لیکن ایک انجکشن نہیں ملا، اللہ تعالیٰ یہ بیماری کسی دشمن کو بھی نہ لگائے ، شہبازشریف کو بھی صحت عطا فرمائے ۔

شیخ رشید احمد نے بتایا کہ ریلوے کے کرایوں میں اضافے کے لیے سمری ان کے پاس آئی تھی لیکن انہوں نے مسترد کردی، اب کرایوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا جارہاہے ، ان کا کہناتھاکہ تحریک انصاف سے گزار ش ہے کہ  اپنے گندے کپڑے  میڈیا پر نہ دھوئیں، نہ ہم آخری چوائس ہیں نہ مائنس ون ہیں، اگر مائنس کی بات آئی تو مائنس تھری ہوگا،یہ اپوزیشن عمران خان کاکچھ نہیں بگاڑ سکتی،اپوزیشن کی دونوں پارٹیاں رنگےہاتھوں پکڑی گئی ہیں ان کی جان نہیں چھوٹ سکتی۔

انہوں نے دعوی کیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں سازش کے تحت بڑھائی گئیں، پٹرول کی قیمت بےوقت کم کی گئی وہ قیمت کم کرنےکاوقت نہیں تھا۔

مزید :

قومی -