جب تک میں وزیر ہوں کسی کو ریلوے سے نہیں نکالو ں گا،ایم ایل ون سے ڈیڑھ لاکھ لوگوں کو روزگارملے گا،شیخ رشید

جب تک میں وزیر ہوں کسی کو ریلوے سے نہیں نکالو ں گا،ایم ایل ون سے ڈیڑھ لاکھ ...
جب تک میں وزیر ہوں کسی کو ریلوے سے نہیں نکالو ں گا،ایم ایل ون سے ڈیڑھ لاکھ لوگوں کو روزگارملے گا،شیخ رشید

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرریلوے شیخ رشید نے کہاہے کہ جب تک میں وزیر ہوں کسی کو ریلوے سے نہیں نکالو ں گا،میری کوشش ہے کہ کوئی مزدوربیروزگار نہ ہو،رواں سال ریلوے کی ترقی کاسال ہے،ایم ایل ون انقلابی منصوبہ ہے جس سے ڈیڑھ لاکھ لوگوں کو روزگارملے گا۔یادرہے کہ سپریم کورٹ نے ریلوے میں چھانٹی کرنے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیئے تھے کہ ریلوے کے ملازمین اپنے ہی محکمے کیساتھ مخلص نہیں ۔ 

وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ شیخوپورہ حادثہ کوسٹرڈرائیورکی غفلت سے پیش آیا،پھاٹک بندتھالیکن ڈرائیورنے سائیڈ سے بس گزارنے کی کوشش کی،انہوں نے کہاکہ رواں سال ریلوے کی ترقی کاسال ہے،ایم ایل ٹوپرایک ٹرین چلائیں گے انہوں نے کہاکہ لوگ کہتے ہیں ریلوے 10 سال پیچھے چلی گئی،ریلوے کیسزنیب کے حوالے کرنے جارہے ہیں،ایم ایل ون انقلابی منصوبہ ہے جس سے ڈیڑھ لاکھ لوگوں کو روزگارملے گا،چین نے ریلوے کی ترقی میں ہمارے ساتھ بہت تعاون کیا۔

وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہاکہ نہ ہم آخری چوائس ہیں نہ مائنس ون ہیں،وزیراعظم عمران خان بہت محنت کررہے ہیں،اگر مائنس کی بات آئی تومائنس تھری ہوگا،پی ٹی آئی سے گزارش ہے اپنے گندے کپڑے میڈیاپرنہ دھویں،ساری قوم کوانہوں نے لوٹ کرمارڈالا۔شیخ رشید نے کہاکہ 14 وزارتیں چلائی ہیں،مجھے ایک انجکشن نہیں مل رہاتھا۔

انہوں نے کہاکہ طے ہوچکااپوزیشن نالائق ہے،اپوزیشن کچھ نہیں کرپارہی،یہ اپوزیشن عمران خان کاکچھ نہیں بگاڑسکتی،دونوں پارٹیاں رنگے ہاتھوں پکڑی گئی ہیں ان کی جان نہیں چھوٹ سکتی،جب میں کہتاتھاجانے دونوازشریف کوان کوجاناہی تھا۔وزیر ریلوے نے کہاکہ ریلوے کے کرایوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا،ریلوے کرایوں میں اضافے کی تجویزمیں نے مستردکردی،وفاقی وزیر نے کہاکہ سازش کے تحت پٹرول کی قیمت بڑھائی گئی،پٹرول کی قیمت بے وقت کم کی گئی وہ قیمت کم کرنے کاوقت نہیں تھا،میں آٹااورچینی کی برآمد کے سخت خلاف تھا ،چینی کاکیس سنجید ہ ہوسکتاہے،چودھری برادران کہیں نہیں جارہے،انہوں نے ووٹ دیاہے،بدقسمتی ہے وزرا اپوزیشن کاکرداراداکررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم اور آرمی چیف نے ہر جگہ ایم ایل ون کی بات کی،ایم ایل ون کاسہرابھی جنرل قمرجاوید باجوہ کودیتا ہوں ،شیخ رشید نے کہاکہ اللہ شہبازشریف کو بھی کورونا سے صحت یاب کرے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -