ٹائیگر فورس کاکوروناسے کوئی تعلق نہیں،سیاسی مقاصدکیلئے استعمال کرنےکاایجنڈاہے،احسن اقبال
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہاہے کہ ٹائیگر فورس کاکوروناسے کوئی تعلق نہیں،ٹائیگرفورس کوسیاسی مقاصدکیلئے استعمال کرنے کاایجنڈاہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق لیگی رہنمااحسن اقبال اورراناثنااللہ کی زیرصدارت تنظیمی اجلاس ہوا،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاکہ مسلم لیگ(ن)کی تنظیموں کومثالی بنایاجائےگا،انہوں نے کہاکہ ٹائیگر فورس کاکوروناسے کوئی تعلق نہیں،ٹائیگرفورس کوسیاسی مقاصدکیلئے استعمال کرنےکاایجنڈاہے،پاکستان کے نوجوانوں کی بڑی تعداد(ن)لیگ کےساتھ ہے۔
لیگی رہنما راناثنا اللہ نے کہاکہ نوازشریف کیخلاف کرپشن کاپروپیگنڈاوقت کیساتھ غلط ثابت ہورہاہے،برطرفی کے فیصلے نے ثابت کردیا نوازشریف بےگناہ تھے۔