این سی او سی نے مشکل وقت میں قوم کی رہنمائی کی ،وزیراعظم عمران خان کی نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے امور کی تعریف

این سی او سی نے مشکل وقت میں قوم کی رہنمائی کی ،وزیراعظم عمران خان کی نیشنل ...
این سی او سی نے مشکل وقت میں قوم کی رہنمائی کی ،وزیراعظم عمران خان کی نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے امور کی تعریف

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ این سی او سی کو اس وقت بنایاگیا جب قوم کو مشکل وقت میں رہنمائی درکار تھی ،این سی او سی نے مشکل وقت میں قوم کی رہنمائی کی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن کا دورہ کیاجہاں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت این سی او سی میں اجلاس ہوا،وزرا،معاونین خصوصی،اعلیٰ عسکری حکام اجلاس میں شریک ہوئے،وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسدعمراوراین سی اوسی حکام وزیراعظم کوبریفنگ دی،اجلاس میں این سی اوسی کی 100 روزہ کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے امور کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ این سی او سی کو اس وقت بنایاگیا جب قوم کو مشکل وقت میں رہنمائی درکار تھی ،این سی او سی نے مشکل وقت میں قوم کی رہنمائی کی ،این سی او سی نے قوم کی رہنمائی کرکے اپنی اہمیت ثابت کی ،وزیراعظم نے کہاکہ نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سنٹر نے قوم کا سرفخر سے بلند کردیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -