ملک بھر میں بجلی کا بحران شدت اختیار کرگیا لیکن پاور ڈویژن نے کیا دعویٰ کردیا؟ عوام سر پیٹتی رہ جائے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور اور کراچی اور وزیراعظم عمران خان کے حلقہ انتخاب میانوالی سمیت ملک بھر کے بیشتر علاقوں بجلی کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے تاہم پاور ڈویژن نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں بجلی کا کوئی بحران نہیں، طلب کے مطابق ملک میں 21 ہزار 200میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔
جیونیوز کے مطابق لوڈشیڈنگ بڑھنے کے باوجود پاور ڈویژن نے ملک میں بجلی کا شارٹ فال زیرو ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ طلب کے مطابق ملک میں 21 ہزار 200میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ کے الیکٹرک کو نیشنل گرڈ سے 800 میگاواٹ بجلی دی جارہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ سسٹم میں 24ہزار میگاواٹ تک پیداوار کی گنجائش ہے تاہم بجلی لوڈ شیڈنگ صرف بہت زیادہ نقصان والے فیڈرز پر کی جا سکتی ہے۔