”اغواکار دعامنگی کے تاوان کیلئے اٹلی کا فون نمبر استعمال کررہے تھے“پولیس نے چالان عدالت میں جمع کرادیا

”اغواکار دعامنگی کے تاوان کیلئے اٹلی کا فون نمبر استعمال کررہے تھے“پولیس ...
”اغواکار دعامنگی کے تاوان کیلئے اٹلی کا فون نمبر استعمال کررہے تھے“پولیس نے چالان عدالت میں جمع کرادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)دعامنگی اغوا کیس پولیس نے چالان انسداد دہشتگردی عدالت میں جمع کرادیا،عدالت نے پولیس کی جانب سے پیش چالان منظور کر لیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق چالان میں کہاگیاہے کہ اغواکار دعامنگی کے تاوان کیلئے اٹلی کا فون نمبر استعمال کررہے تھے، اغواکار تاوان کیلئے دعامنگی کے والدین سے واٹس ایپ پر کال کرتے رہے ،چالان میں انکشاف کیاگیاہے کہ دعامنگی کے والد نے 25 لاکھ تاوان کی رقم ادا کرکے بیٹی کو بازیاب کرایا۔
چالان میں کہاگیا ہے کہ اغوا کے بعد دعا منگی کو کلفٹن میں ایک فلیٹ میں رکھاگیا تھا،ملزموں نے دعامنگی کو زنجیروں سے باندھ کر رکھا تھا،ملزموں نے دوران تفتیش بتایابسمہ نامی لڑکی کو بھی اغوا کے بعد اسی فلیٹ میں رکھاگیا تھا،ملزموں نے اپنے بیان میں اغوا سے متعلق اعتراف جرم کرلیا، ملزمان سے9 ایم ایم اور30 بورپستول، گاڑی ودیگرسامان برآمد ہوا،عدالت نے کیس کا چالان منظورکرلیا،کیس کی مزید سماعت 7 جولائی کو انسداد دہشتگردی عدالت نمبر 2 میں ہو گی۔