قومی ایئرلائن کے درجنوں ملازمین بھی فارغ

قومی ایئرلائن کے درجنوں ملازمین بھی فارغ
قومی ایئرلائن کے درجنوں ملازمین بھی فارغ

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے مشکوک ڈگریوں والے پائلٹس کو برطرف کرنے کے بعد قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے پی آئی اے ملازمین ک بھی نشانے پر رکھ لیا۔

قومی ایئرلائن نے  جعلی یا ڈگری میں ردو بدل، قواعد کی خلاف ورزی اور میڈیا کو غیر مجاز طور پر سرکاری معلومات فراہم کرنے کے الزامات پر 52 ملازمین کو فارغ کردیا۔

ڈان  نیوزکے مطابق ادارے کی جانب سے اپنے فرائض کی انجام دہی میں بھرپور لگن اور عزم کے اظہار پر 11 ملازمین کو تعریفی سرٹیفکیٹس بھی دیے گئے ہیں ۔

قومی ایئر لائنز کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں نکالے گئے افراد سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ  25 ملازمین کو جعلی/بوگس/ ردو بدل والی ڈگری اور دستاویزات پر برطرف کیا گیا جبکہ 21 کو  طویل عرصے تک غیر حاضر رہنے،ایک ملازم کو قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے ،دو کو  غیر مجاز طور پر سوشل اور مین اسٹریم میڈیا میں سرکاری معلومات فراہم کرنے پر فارغ کیا گیا۔

اس کے علاوہ  2 ملازمین کو قواعد کی خلاف ورزی پر عہدے کی تنزلی اور ایک کو ڈیوٹی سے غیر حاضری پر تنخواہ میں کمی کا سامنابھی  کرنا پڑا ہے جب کہ  فرائض کی انجام دہی میں بھرپور لگن اور عزم کے اظہار پر 11 ملازمین کو تعریفی سرٹیفکیٹس بھی دیے گئے۔

خیال رہے قومی ایئرلائن نے قومی اسمبلی میں اس انکشاف کے بعد کہ کچھ پائلٹس کی ڈگری مشکوک ہےحال ہی میں اپنے 140 پائلٹس کو گراؤنڈ (ذمہ داریوں سے عہدہ برآ) کردیا تھا 

مزید :

قومی -