گلگت بلتستان انتخابات،پیپلزپارٹی نے امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلیں

گلگت بلتستان انتخابات،پیپلزپارٹی نے امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلیں
گلگت بلتستان انتخابات،پیپلزپارٹی نے امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلیں

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)گلگت بلتستان انتخابات کیلئے پیپلزپارٹی نے امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلیں ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی فرحت اللہ بابرنے کہاہے کہ پارٹی ٹکٹ کےلئے امیدوار 10 جولائی تک درخوستیں ارسال کریں ،درخواست صدر پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے نام ارسال کی جائے، فرحت اللہ بابرنے مزید کہاہے کہ درخواستوں کےساتھ 15 ہزار روپے کا پے آرڈربھی بھیجاجائے،انہوں نے کہاکہ درخواستیں زرداری ہاوَس اسلام آباد کے پتہ پر بھیجی جائیں ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -