وقار ذکاءنے پب جی گیم پر عارضی پابندی کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

وقار ذکاءنے پب جی گیم پر عارضی پابندی کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا
وقار ذکاءنے پب جی گیم پر عارضی پابندی کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وقارذکاءنے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے آن لائن گیم پب جی پر عارضی پابندی کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وقارذکاءنے اپنی درخواست میں موقف اختیارکیا کہ پب جی دنیا بھرکے نوجوانوں کیلئے مقبول ، سستی اور آسانی سے دستیاب تفریحی سرگرمی ہے،بہت سے کھلاڑی اپنے گیم پلے کی ویڈیوزاپ لوڈ کرکے رقم بھی کماتے ہیں جبکہ مسابقتی کھلاڑی بین الاقوامی گیمنگ مقابلوں میں حصہ لے کر پاکستان کی نمائندگی کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ پب جی کے حوالے سے متعدد شکایات موصول ہونے کے بعد پی ٹی اے نے یکم جون کو عارضی پابندی عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کھیل نشے جیسا، وقت کا ضیاع ہے اور بچوں کی جسمانی ونفسیاتی صحت پرشدید منفی اثرڈالتا ہے جبکہ پابندی سے متعلق حتمی فیصلہ مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔