چولستان میں 14 ہزارکنال اراضی الاٹمنٹ معاملہ،شہباز شریف،راناثنااللہ،بلیغ الرحمان ودیگرکیخلاف انکوائری

چولستان میں 14 ہزارکنال اراضی الاٹمنٹ معاملہ،شہباز شریف،راناثنااللہ،بلیغ ...
چولستان میں 14 ہزارکنال اراضی الاٹمنٹ معاملہ،شہباز شریف،راناثنااللہ،بلیغ الرحمان ودیگرکیخلاف انکوائری

  

لاہور(ڈیلی پاکستا ن آن لائن)نیب اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ چولستان میں 14 ہزارکنال اراضی الاٹمنٹ کی انکوائری جاری ہے، شہباز شریف،راناثنا اللہ،بلیغ الرحمان ودیگرکیخلاف انکوائری جاری ہے۔

نیب اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ ایم ڈی چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے 144 افرادکی اہلیت جانچے بغیرالاٹمنٹ کی ، الاٹمنٹ لینے والے 144 افراد لال سونہارنیشنل پارک کے متاثرین نہیں تھے،نیب کاکہنا ہے کہ الاٹمنٹ کی سمری شہبازشریف نے کابینہ کی منظوری کے بغیردی تھی،رانا ثنااللہ نے صوبائی کابینہ کوبھیجے بغیرسمری کی توثیق کی۔

اعلامیہ میں مزید کہاگیا ہے کہ نیب ملتان نے شہبازشریف سمیت تمام کرداروں کوسوالنامہ دیاہے،سمری کابینہ کے بجائے شہبازشریف نے منظور کی تھی۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -