پارک لین ریفرنس، آصف زرداری پر 6 جولائی کو فرد جرم عائد ہو گی

پارک لین ریفرنس، آصف زرداری پر 6 جولائی کو فرد جرم عائد ہو گی
پارک لین ریفرنس، آصف زرداری پر 6 جولائی کو فرد جرم عائد ہو گی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) احتساب عدالت نے پاک لین ریفرنس میں 6 جولائی کو سابق صدر آصف علی زرداری پر فرم جرم عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

سابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت خراب ہونے کی صورت گھر یا ہسپتال سے ویڈیو لنک پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔رجسٹرار احتساب عدالت اسلام آباد نے قومی احتساب بیورو (نیب) کراچی کو انتظامات مکمل کرنے کےلئے خط لکھ دیا اور آصف علی زرداری کی خراب صحت ہونے پر گھر یاہسپتال میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔

پارک لین ریفرنس میں آصف علی زرداری پر جعلی بینک اکاو¿نٹس کے ذریعے قومی خزانے کو 3 ارب 77 کروڑ روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ ریفرنس میں پیپلز پارٹی کے سینیٹر عثمان سیف اللہ، انور سیف اللہ اور سلیم سیف اللہ سمیت دیگر ملزم نامزد ہیں۔

نیب ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں خریدی گئی تقریباً ڈھائی ہزار کنال زمین کی اصل مالیت دو ارب روپے ہے لیکن اسے صرف 62 کروڑ روپے میں خریدا گیا۔گزشتہ سال جولائی میں چیئرمین نیب کی جانب سے پارک لین ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -