مندر کی تعمیر کیخلاف اسلام آبادہائیکورٹ میں درخواست دائر
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مندر کی تعمیر کیخلاف اسلام آبادہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ۔
درخواست میں موقف اختیارکیاگیا ہے کہ سی ڈی اے مندر کی تعمیر کیلئے سیکٹر ایچ نائن میں 4 کنال زمین دی ،مندر کی تعمیر حکومت پاکستان کے خزانے سے ہو گی ،قومی خزانے سے مندر کی تعمیر اسلام اور آئین پاکستان کے منافی ہے ،درخواست میں سیکرٹری ،وزارت داخلہ ،چیئرمین انسانی حقوق کمیشن کو فریق بنایاگیاہے،وزارت مذہبی امور ،چیئرمین سی ڈی اے اور ہندوپنچایت کے ممبر کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔