پاکستان میں پب جی گیم پرپابندی کا فیصلہ اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج

پاکستان میں پب جی گیم پرپابندی کا فیصلہ اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج
پاکستان میں پب جی گیم پرپابندی کا فیصلہ اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان میں پب جی گیم پرپابندی کا فیصلہ اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج کردیاگیا۔

درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا ہے کہ الیکٹرانک سپورٹس دنیا کی سب سے بڑی انڈسٹری ہے ،پب جی گیم آن لائن پیسے کمانے کا سب سے بڑا ذریعہ ہے،درخواست میں کہاگیا ہے کہ پب جی گیم پر پابندی سے بڑی کمپنیوں کی سپانسر شپ ختم ہونے کا خدشہ ہے،سپانسر شپ ختم ہونے سے پاکستان کو بے حد معاشی نقصان ہو گا،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پی ٹی اے کی جانب سے پب جی گیم پرپابندی کافیصلہ کالعدم کیا جائے،درخواست میں سیکرٹری قانون ،انفارمیشن ٹیکنالوجی ،سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اورپی ٹی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -