کورونا میں مبتلا وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی ہسپتال داخل

کورونا میں مبتلا وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی ہسپتال داخل
کورونا میں مبتلا وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی ہسپتال داخل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) کورونا میں مبتلا ہونیوالے وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ملٹری ہسپتال راولپنڈی میں داخل ہوگئے ہیں، یہ دعویٰ جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کیا ہے ۔ 

یاد رہے کہ گزشتہ روزوزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتا یا تھا کہ وہ بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہ محمود قریشی نے بتا یا کہ گزشتی روز سہ پہر تھوڑا بخار محسوس ہوا جس پر  فوری طور پر خود کوگھر میں قرنطینہ کر لیا، کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اللہ کے حکم سے میں مضبوط اور توانا محسوس کر رہا ہوں ۔شا ہ محمود قریشی نے اعلان کیا کہ میں اپنی ذمہ داریاں گھر سے ہی ادا کروں گا ،مجھے اپنی دعاﺅں میں یاد رکھیں ۔

واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی سے پہلے کئی رہنما کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں جن میں سے بہت سے رہنما صحت یاب ہو گئے ہیں ۔ملتان ہی سے تعلق رکھنے والے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی گزشتہ روز صحت یاب ہوئے ۔