حیدر علی کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ بھی آ گئی، نتیجہ کیا نکلا؟

حیدر علی کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ بھی آ گئی، نتیجہ کیا نکلا؟
حیدر علی کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ بھی آ گئی، نتیجہ کیا نکلا؟

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) دورہ انگلینڈ کیلئے پاکستانی سکواڈ میں شامل کئے جانے والے نوجوان بلے باز حیدر علی کی کورونا وائرس کی رپورٹ بھی منفی آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دورہ انگلینڈ کیلئے منتخب ہونے والے قومی سکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج مثبت آئے تو انہیں انگلینڈ جانے سے روک دیا گیا اور منفی رپورٹ کے حامل 20 کھلاڑی اور مینجمنٹ کے 11 اراکین 28 جون کو انگلینڈ پہنچے تھے جہاں ان کے کورونا ٹیسٹ بھی منفی آئے تھے جس کے بعد قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے ٹریننگ شروع کر دی۔

سکواڈ میں شامل محمد حفیظ، وہاب ریاض، محمد رضوان، محمد حسنین، فخر زمان اور شاداب خان کے بھی کورونا وائرس کی رپورٹس مثبت آئی تھیں تاہم دوسری مرتبہ کئے گئے ٹیسٹ کی رپورٹس منفی آنے پر انہیں بھی کلیئر قرار دیدیا گیا جو جمعرات کے روز غیرملکی ائیرلائن کے ذریعے انگلینڈ روانہ ہوئے تھے۔

یہ تمام کھلاڑی مانچسٹر پہنچ چکے ہیں جہاں سے بذریعہ بس وورسٹر روانہ ہوں گے جہاں انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) ٹیسٹنگ پروگرام کے زیر اہتمام کووڈ 19 ٹیسٹنگ میں منفی رزلٹ کے بعد ان کھلاڑیوں کو سکواڈ کو جوائن کرنے اور ٹریننگ کرنے کی اجازت ہو گی۔

نوجوان کرکٹر حیدر علی کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ بھی منفی آ گیا ہے جس بابت انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تصدیق کی تاہم وہ انگلینڈ کب روانہ ہوں گے، اس حوالے سے معلومات حاصل نہیں ہو سکیں۔

مزید :

کھیل -