کورونا کے خلاف جنگ میں کم وسائل کے باوجود واضح کامیابیوں پر این سی او سی مبارکباد کا مستحق ہے:فیاض الحسن چوہان

کورونا کے خلاف جنگ میں کم وسائل کے باوجود واضح کامیابیوں پر این سی او سی ...
کورونا کے خلاف جنگ میں کم وسائل کے باوجود واضح کامیابیوں پر این سی او سی مبارکباد کا مستحق ہے:فیاض الحسن چوہان

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے خدمت اور جذبے کے سو دن مکمل کرلیے،کورونا کے خلاف جنگ میں کم وسائل کے باوجود واضح کامیابیوں پر این سی او سی مبارکباد کا مستحق ہے۔

وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کورونا کے خلاف جنگ میں کم وسائل کے باوجود واضح کامیابیوں حاصل کی گئیں۔ چھبیس فروری سے اب تک ملک بھر میں کورونا مریضوں کے لیے ستائیس ہزار بیڈز مختص کیے گئے،ہیلتھ ورکرز کے لیے خصوصی ریلیف پیکج سمیت کمزور طبقات کے لیے ایک سوانچاس ارب کا ریلیف پیکج دیا گیا،یہی وجہ ہے کہ آج پاکستان وینٹی لیٹرز اور پی پی ایز بنانے میں خود کفیل ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ملک بھر کی ایک سو بتیس لیبارٹریز میں کورونا ٹیسٹ کی استعداد ساٹھ ہزار روزانہ تک پہنچ چکی ہے،سردار عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت کرونا کے خلاف محاذ پر کامیابیاں سمیٹ رہی ہے،ٹوئٹر پر“کورونا کے خلاف جنگ بزدار کے سنگ”کا ٹاپ ٹرینڈ بننا سردار عثمان بزدار پر عوامی اعتماد کی دلیل ہے۔صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ عوام کو حکومت کے ساتھ مل کر کرونا کے خلاف جنگ جیتنی ہے۔ عوام مجوزہ حکومتی ایس او پیز پر عمل کر کے کرونا کے خاتمے میں حکومت کا ساتھ دے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -