لڑکی نے ڈیٹنگ ویب سائٹ پر ملنے والے آدمی سے شادی کرلی، لیکن 4 مہینے بعد شوہر غائب ہوگیا، حیران کن وجہ سامنے آگئی

لڑکی نے ڈیٹنگ ویب سائٹ پر ملنے والے آدمی سے شادی کرلی، لیکن 4 مہینے بعد شوہر ...
لڑکی نے ڈیٹنگ ویب سائٹ پر ملنے والے آدمی سے شادی کرلی، لیکن 4 مہینے بعد شوہر غائب ہوگیا، حیران کن وجہ سامنے آگئی

  

بھوپال (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک لڑکی نے ڈیٹنگ ویب سائٹ پر ملنے والے لڑکے سے شادی کرلی لیکن 4 مہینے بعد ہی اس کا شوہر اچانک غائب ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک این جی او چلانے والی لڑکی نے ڈیٹنگ ویب سائٹ سے پسند کرنے کے بعد بھاسکر نامی نوجوان سے شادی کی تھی۔ کچھ عرصہ بعد خاتون کو اپنے شوہر کی حرکتوں پر شک گزرا جس پر اس نے اپنے طور پر چھان بین شروع کردی۔

سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع سے حاصل معلومات سے یہ نتیجہ نکلا کہ بھاسکر نہ صرف پہلے سے شادی شدہ ہے بلکہ اس نے 2 شادیاں کر رکھی ہیں اور اس کے پہلی اور دوسری بیوی سے ایک ایک بیٹا ہے۔

شادی کو ابھی 4 ماہ ہی ہوئے تھے کہ یہ انکشاف سامنے آگیا ، خاتون پر یہ خبر پہاڑ بن کر ٹوٹی ، اس نے اس بارے میں اپنے شوہر سے باز پرس کی تو وہ اچانک گھر سے غائب ہوگیا۔

بھاسکر کی تیسری بیوی نے پہلی دونوں بیویوں کے ساتھ رابطہ کرکے پولیس کو مقدمہ کی درخواست دے دی۔ پولیس نے تین بیویوں کے شوہر کی تلاش شروع کردی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -