بھارت ایک اور آفت کی لپیٹ میں، گزشتہ ہفتے 83، اس ہفتے 100 سے زائد لوگ مارے گئے

بھارت ایک اور آفت کی لپیٹ میں، گزشتہ ہفتے 83، اس ہفتے 100 سے زائد لوگ مارے گئے
بھارت ایک اور آفت کی لپیٹ میں، گزشتہ ہفتے 83، اس ہفتے 100 سے زائد لوگ مارے گئے

  

پٹنہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست بہار میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں ہفتہ کے روز 20 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی محکمہ موسمیات نے ہفتہ کے روز ریاست بہار میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کی ہوئی تھی۔ ہفتہ کو دوپہر ایک بجے کے قریب دارالحکومت پٹنہ سمیت ریاست کے کئی شہروں میں موسلا دھار بارش ہوئی جس کی وجہ سے بعض علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی بہت سے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں  کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

ہفتہ کے روز ریاست میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں 20 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ جمعہ کو 8، جمعرات کو 26 افراد سمیت مجموعی طور پر رواں ہفتے 100 لوگ آسمانی بجلی گرنے کی وجہ سے ہلاک ہوئے ہیں۔

گزشتہ ہفتے بھی بہار اور اترپردیش میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات پیش  آئے تھے جس کے نتیجے میں بہار میں 83 جبکہ اتر پردیش میں 24 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

مزید :

بین الاقوامی -ماحولیات -