معروف فٹ بالر لیونل میسی نے بڑا فیصلہ کر لیا، مداحوں کیلئے اہم خبر آ گئی

معروف فٹ بالر لیونل میسی نے بڑا فیصلہ کر لیا، مداحوں کیلئے اہم خبر آ گئی
معروف فٹ بالر لیونل میسی نے بڑا فیصلہ کر لیا، مداحوں کیلئے اہم خبر آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مشہور فٹ بالر لیونل میسی نے سپینش فٹ بال کلب بارسلونا کو چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور میسی نے کلب انتظامیہ کے ساتھ نئے معاہدے پر بات چیت بھی روک دی ہے جبکہ اس کی وجہ اندرونی جھگڑے قرار دئیے جا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق میسی کلب کے ساتھ مزید معاہدہ قائم رکھنے کا ارادہ نہیں رکھتے جبکہ انہوں نے اپنے پروفیشنل کیریئر کا آغاز 2005ءمیں اسی کلب سے کیا تھا۔ میسی نے بارسلونا کو لالیگا لیگ میں 10 مرتبہ چیمپین بنوایا، بارسلونا نے 4 مرتبہ یوئیفا چیمپین شپ جیتی اور 6 مرتبہ کوپا ڈیل رے میں فتح مقدر بنی۔
دوبارہ معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں میسی اگلے سال کلب سے علیحدگی اختیار کرلیں گے جبکہ وہ 2018ءسے کلب ٹیم کے کپتان بھی ہیں۔ میسی کا تعلق ارجنٹائن سے ہے اور وہ اپنے ملک کی فٹ بال ٹیم کی بھی قیادت کرتے ہیں۔ دوسری جانب میسی کے کلب چھوڑنے کے بعد افواہیں گردش کررہی ہیں کہ وہ یا تو وہ کوئی انگلش کلب جوائن کریں گے یا پھر اپنے آبائی شہر واپس چلے جائیں گے۔

مزید :

کھیل -