سشانت سنگھ کی موت کے بعد تبدیلی آگئی، اکشے کمار اور روہت شیٹی نے کرن جوہر کی فلم کرنے سے انکار کردیا، ان کو پیسے واپس لوٹا دئیے

سشانت سنگھ کی موت کے بعد تبدیلی آگئی، اکشے کمار اور روہت شیٹی نے کرن جوہر کی ...
سشانت سنگھ کی موت کے بعد تبدیلی آگئی، اکشے کمار اور روہت شیٹی نے کرن جوہر کی فلم کرنے سے انکار کردیا، ان کو پیسے واپس لوٹا دئیے

  

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت نے کروڑوں لوگوں کو ہلاکر رکھ دیا اور سوشل میڈیا پر لوگ بالی ووڈ میں ’نیپوٹزم‘ پھیلانے والوں پر برس رہے ہیں جو صرف بالی ووڈ کے لوگوں کے بچوں ہی کو کام دیتے ہیں اور باہر سے آنے والے لوگوں میں خواہ کتنا ہی ٹیلنٹ کیوں نہ ہو، انہیں کام نہیں ملتا۔ نیپوٹزم پھیلانے والوں میں کرن جوہر کا نام سرفہرست لیا جاتا ہے چنانچہ سوشل میڈیا صارفین انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔ اس کے علاوہ عالیہ بھٹ، ٹائیگر شروف، ایکتا کپور، سونم کپور اور دیگر بھی لوگوں کے نشانے پر ہیں حتیٰ کہ سونم کپور کی بہن ریا کپور کو سوشل میڈیا پر قتل کی دھمکیاں بھی مل رہی ہیں۔

بزنس اپ ٹرن کے مطابق کرن جوہر پر تنقید بڑھنے کے بعد اب اکشے کمار اور روہت شیٹی نے ان کے پراجیکٹس سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔ اکشے اور روہت نے کرن جوہر کی دھرما پروڈکشن کے ساتھ معاہدہ کر رکھا تھا اور فلم ’سوریاونشی‘ کا پیشگی معاوضہ بھی لے رکھا تھا ۔ انہوں نے اب دھرما پروڈکشن کے ساتھ معاہدہ ختم کرتے ہوئے پیشگی لی گئی رقم بھی واپس کر دی ہے۔

مزید :

تفریح -