فلموں کی دنیا کی سب سے بھیانک شادی، طلاق کا ایک مقدمہ جس نے ہنگامہ برپا کردیا

فلموں کی دنیا کی سب سے بھیانک شادی، طلاق کا ایک مقدمہ جس نے ہنگامہ برپا کردیا
فلموں کی دنیا کی سب سے بھیانک شادی، طلاق کا ایک مقدمہ جس نے ہنگامہ برپا کردیا

  

نیویارک( مانیٹرنگ ڈیسک) جانی ڈیپ اور امبر ہرڈ کی شادی فلم نگری کی بھیانک ترین شادی ثابت ہوئی ہے جس کے طلاق کے مقدمے نے ہنگامہ برپا کر دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق ان کی طلاق کا مقدمہ لندن کی ہائی کورٹ میں زیرسماعت ہے۔ مقدمے میں جانی اور امبر نے ایک دوسرے پر بدترین جنسی ، جسمانی و مالی استحصال کے الزامات عائد کیے ہیں۔

اداکارہ امبر ہرڈ کا کہنا ہے کہ جانی ڈیپ نے اسے کئی بار بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور ایک بار وہ اس کے تشدد کی وجہ سے بے ہوش بھی ہو گئی تھی۔ وہ منشیات اور شراب کا عادی ہے اور ان کے زیراثر کچھ بھی کر گزرتا ہے۔ جانی ڈیٹ کے وکلاءکا اس کے برعکس کہنا ہے کہ امبر ہرڈ کے الزامات من گھڑت ہیں۔ الٹا وہ جانی ڈیپ کو تشدد کا نشانہ بناتی تھی۔

واضح رہے کہ جانی ڈیپ پر اس سے پہلے بھی بیوی پر تشدد کے الزامات عائد ہو چکے ہیں اور اپریل 2018ءمیں برطانوی اخبار دی سن نے اپنی شہ سرخی میں انہیں ’بیویوں پر تشدد کرنے والا‘ (Wife Beater)لکھا تھا۔ ان کی طلاق کا مقدمہ ممکنہ طور پر 3ہفتے تک چلے گا جس کے بعد عدالت کی طرف سے فیصلہ سنایا جائے گا۔

مزید :

تفریح -