بوئنگ نے 747 جمبو طیارہ بنانا بند کردیا، اس اقدام کی حیران کن وجہ بھی سامنے آگئی

بوئنگ نے 747 جمبو طیارہ بنانا بند کردیا، اس اقدام کی حیران کن وجہ بھی سامنے ...
بوئنگ نے 747 جمبو طیارہ بنانا بند کردیا، اس اقدام کی حیران کن وجہ بھی سامنے آگئی

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) طیارہ ساز کمپنی بوئنگ نے 50سال قبل 747جمبو جیٹ بنانے شروع کیے تھے اور تب سے یہ ہوائی جہاز ایوی ایشن انڈسٹری پر راج کر رہا تھا مگر اب کمپنی نے اس کی پروڈکشن بند کر دی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق اب زیادہ ترفضائی کمپنیاں چھوٹے طیاروں کو اپنے بیڑوں کا حصہ بنا رہی ہیں جو کم تیل خرچ کرتے ہیں، جس کی وجہ سے بوئنگ 747جمبو کی مانگ انتہائی کم ہو کر رہ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس وقت دنیا میں 365بوئنگ 747جمبو طیارے استعمال ہو رہے ہیں مگر نئے آرڈرز میں فضائی کمپنیاں دو انجن والے چھوٹے طیارے آرڈر کر رہی ہیں جو طویل روٹس پر چل سکتے ہیں مگر ایندھن کم استعمال کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ 747جمبو جیٹ نے 1970ءکی دہائی میں پہلی بار اڑان بھری تھی اور ایک عرصے تک یہ فضائی کمپنیوں کا پسندیدہ طیارہ رہا ہے۔ آخری 747-8جمبو طیارہ سیٹل ایریا فیکٹری سے 2سال بعد تیار ہو کر نکلے گا اور اس کے بعد اس ماڈل کا کوئی ہوائی جہاز تیار نہیں کیا جائے گا۔

مزید :

بین الاقوامی -