’اس دن میں نے گوشت کی بہت سی بوٹیاں دیکھیں‘ خاشقجی قتل کیس میں سعودی سفارتخانے کے ملازم کا رونگٹے کھڑے کر دینے والا بیان

’اس دن میں نے گوشت کی بہت سی بوٹیاں دیکھیں‘ خاشقجی قتل کیس میں سعودی ...
’اس دن میں نے گوشت کی بہت سی بوٹیاں دیکھیں‘ خاشقجی قتل کیس میں سعودی سفارتخانے کے ملازم کا رونگٹے کھڑے کر دینے والا بیان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک)ترکی میں واقع سعودی سفارتخانے میں صحافی جمال خاشقجی کے سفاکانہ قتل نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ اب اس قتل کے مقدمے میں سفارتخانے کے ایک ملازم نے ایسا تہلکہ خیز بیان دے دیا ہے کہ سن کر ہی رونگٹے کھڑے ہو جائیں۔ میل آن لائن کے مطابق اس مقدمے میں 20سعودی شہریوں کو نامزد کیا گیا ہے جو سب کے سب ترکی سے فرار ہو کر سعودی عرب جا چکے ہیں۔
مقدمے کی سماعت میں سفارتخانے کے ایک ترک ملازم زکی دیمیر نے، جووہاں بطور ٹیکنیشن کام کرتا تھا، عدالت کو بتایا ہے کہ جمال خاشقجی کے قتل کے روز مجھے سفارتخانے سے ملحق سعودی سفیر کی رہائش گاہ پر بلایا گیا جہاں میں نے گوشت کی بہت سی بوٹیاں دیکھیں جو سیخوں میں پروئی ہوئی تھیں۔ وہاں پانچ چھ لوگ موجود تھے جو سب کسی بوکھلاہٹ کا شکار تھے۔میرے پہنچنے پر ان میں سے ایک شخص نے مجھے تندور چالو کرنے کو کہا۔
زکی دیمیر کا کہنا تھا کہ ”جب میں تندور چالو کرنے لگا تو میں نے محسوس کیا کہ وہاں لگا سنگ مر مر کا فرش کیمیکل کے ساتھ دھویا گیا ہے کیونکہ اس کی رنگت تبدیل ہو چکی تھی۔ واضح رہے کہ آج شروع ہونے والے اس مقدمے میں پراسیکیوٹرز نے تمام ملزمان کو عمر قید کی سزا دینے کی استدعا کی ہے۔ تاہم تمام ملزمان مفرور ہیں اور ان کی غیرحاضری میں مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔