کورونا وائرس پارٹیاں شروع ہوگئیں، سب سے پہلے شکار ہونے والے کے لیے انعام

کورونا وائرس پارٹیاں شروع ہوگئیں، سب سے پہلے شکار ہونے والے کے لیے انعام
کورونا وائرس پارٹیاں شروع ہوگئیں، سب سے پہلے شکار ہونے والے کے لیے انعام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر میں لوگ کورونا وائرس سے بچنے کے لیے جتن کر رہے ہیں لیکن آپ کو یہ سن کر شدید حیرت ہو گی کہ امریکہ میں لوگوں نے کورونا وائرس کا شکار ہونے کے لیے ’کورونا وائرس پارٹیاں‘ کرنی شروع کر دی ہیں۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق کورونا وائرس پارٹیاں امریکہ بھر میں بڑی تعداد میں منعقد ہو رہی ہیں جن میں شرکاءکی کوشش ہوتی ہے کہ انہیں سب سے پہلے وائرس لاحق ہو کیونکہ جس شخص کو وائرس پہلے لاحق ہو، اسے انعام میں اچھی خاصی رقم دی جاتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس پارٹیوں کی ابتداءامریکی ریاست الباما کے طالب علموں نے کی تھی اور اب بھی اسی ریاست کے طالب علم ہی زیادہ تر یہ پارٹیاں منعقد کر رہے ہیں۔ ان پارٹیوں میں درجنوں طالب علم اکٹھے ہو کر ہلاگلا اور موج مستی کرتے ہیں اور پارٹی کے بعد انتظار کیا جاتا ہے کہ کس شخص میں کورونا وائرس کی علامات پہلے ظاہر ہوتی ہیں۔ امریکہ کی دیگر ریاستوں سے ایسی پارٹیوں کی محض افواہیں آ رہی ہیں اور ان کی حقیقت کوئی نہیں جانتا مگر الباما کے علاقے ٹسکالوسا کے کونسلر نے اپنے علاقے میں ایسی کئی پارٹیوں کی تصدیق کی ہے۔