منگولیا نے روس کے ساتھ اپنے سرحدی علاقے طاعون کی وباءکے خطرے کی وجہ سے سیل کردئیے، ایسی خبر آگئی کہ پوری دنیا پریشان ہوگئی

منگولیا نے روس کے ساتھ اپنے سرحدی علاقے طاعون کی وباءکے خطرے کی وجہ سے سیل ...
منگولیا نے روس کے ساتھ اپنے سرحدی علاقے طاعون کی وباءکے خطرے کی وجہ سے سیل کردئیے، ایسی خبر آگئی کہ پوری دنیا پریشان ہوگئی

  

الان باتر(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس ہی دنیا میں تباہی پھیلانے کے لیے کیا کم تھا کہ اب مشرقی ایشیائی ملک منگولیا سے طاعون کے پھیلنے کی خوفناک خبر بھی سامنے آ گئی ہے۔ ماسکو ٹائمز کے مطابق منگولیا کے روس کی سرحد سے ملحق علاقوں میں طاعون کی وباءپھیل گئی ہے اور جب باقی دنیا کورونا کوروکنے کے لیے لاک ڈاﺅن کر رہی ہے، ان علاقوں میں منگولیا کی حکومت طاعون کی وجہ سے لاک ڈاﺅن کیے ہوئے ہے۔

رپورٹ کے مطابق طاعون کے دو کیس سامنے آنے کے فوری بعد منگولیا کی حکومت نے اس علاقے کو لاک ڈاﺅن کرنے کے ساتھ ساتھ روس کے ساتھ اپنا بارڈر بھی سیل کر دیا ہے۔ منگولیا کے اس مغربی علاقے کا نام خوود ہے جہاں طاعون کے دو مصدقہ کیس سامنے آئے ہیں اور منگولیا کے نیشنل سنٹر فار زونوٹک ڈیزیز کی طرف سے بھی ان کی تصدیق کی جا چکی ہے۔ باقی منگولیا کا اس علاقے سے ہر طرح کا رابطہ کاٹ دیا گیا ہے اور علاقے کے لوگوں کے طاعون کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔504مشکوک لوگوں کے اب تک نمونے لیے جا چکے ہیں جن کے ٹیسٹ کے نتائج آنا ابھی باقی ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -