قربانی کے جانوروں کی آن لائن خریداری کے خلاف مفتی منیب الرحمن کا فتویٰ آگیا

قربانی کے جانوروں کی آن لائن خریداری کے خلاف مفتی منیب الرحمن کا فتویٰ آگیا
قربانی کے جانوروں کی آن لائن خریداری کے خلاف مفتی منیب الرحمن کا فتویٰ آگیا

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں ای کامرس کا رجحان عام ہونے پر چند سالوں سے قربانی کے جانوروں کی آن لائن خریداری بھی رواج پا رہی تھی مگر اب مفتی منیب الرحمن نے اس کے خلاف فتویٰ جاری کر دیا ہے۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمن کا کہنا تھا کہ لوگوں کو آئندہ عید الاضحی پر اجتماعی قربانی کی طرف جانا چاہیے۔ اس طرح ہمیں کورونا وائرس کا پھیلاﺅ روکنے میں مدد ملے گی۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن نے پریس کانفرنس میں قربانی کے جانوروں کی آن لائن خریداری کی سختی سے مخالفت کی اور کہا کہ لوگوں کو جانور آن لائن خریدنے سے باز رہنا چاہیے کیونکہ یہ درست طریقہ نہیں ہے۔ لوگوں کو چاہیے کہ منڈیوں سے جا کر خود دیکھ بھال کر جانور خریدیں۔ انہوں نے حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ جانوروں کی منڈیاں شہروں سے باہر لگائی جائیں اور اس بار وہاں کورونا وائرس کے حوالے سے بھی خاطر خواہ اقدامات کیے جائیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -