’ہر وقت پیسے مانگتا رہتا تھا‘ پاکستانی لڑکی نے اپنے سابقہ بوائے فرینڈ کی حرکتیں سوشل میڈیا پر بیان کردیں، میسجز بھی دکھا دیئے

’ہر وقت پیسے مانگتا رہتا تھا‘ پاکستانی لڑکی نے اپنے سابقہ بوائے فرینڈ کی ...
’ہر وقت پیسے مانگتا رہتا تھا‘ پاکستانی لڑکی نے اپنے سابقہ بوائے فرینڈ کی حرکتیں سوشل میڈیا پر بیان کردیں، میسجز بھی دکھا دیئے

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک لڑکی نے سوشل میڈیا پر اپنے لالچی سابق بوائے فرینڈ کو بے نقاب کر دیا جو ہر وقت اس سے پیسے مانگتا رہتا تھا۔ ویب سائٹ پڑھ لو کے مطابق لڑکی کی پوسٹ کردہ واٹس ایپ چیٹنگ سکرین شاٹس سے علم ہوتا ہے کہ اس کے سابق بوائے فرینڈ کا نام رافع تھا جس نے اس کے ساتھ تعلق ہی پیسوں کے لیے قائم کیا تھا۔ ایک سکرین شاٹ میں ہونے والی گفتگو میں رافع لڑکی سے پیسے مانگتا ہے اور وہ کہتی ہے کہ میں نے پچھلے ہفتے تمہیں سارے پیسے دے دیئے تھے۔ اب میرے پاس میرے خرچ کے لیے بھی نہیں بچے۔ اس پر رافع کہتا ہے کہ تمہیں مجھ سے زیادہ پیسے عزیز ہیں۔ دے دو، جب میری نوکری لگ گئی تو واپس کر دوں گا۔ جب لڑکی پھر کہتی ہے کہ میرے پاس اب پیسے نہیں ہیں تو رافع کا جواب آتا ہے کہ جاﺅ مجھے تم سے کوئی فائدہ نہیں ہے۔ اگلے سکرین شارٹ میں رافع پھر 20ہزار کی مانگ کر دیتا ہے اور لڑکی کہتی ہے کہ وہ انتظام نہیں کر سکتی۔ اس پر رافع کہتا ہے کہ اپنے بابا سے مانگ لو تو لڑکی جواب دیتی ہے کہ پچھلے ہفتے تو تمہیں 20ہزار بابا سے مانگ کر دیئے تھے۔ اب روز روز مانگوں گی تو وہ سوال کریں گے۔ کئی سکرین شاٹس کی اس گفتگو کے آخر میں رافع لڑکی سے کہتا ہے کہ ”تمہیں اتنی تکلیف ہے تو جاﺅ ، میرے پاس بہت ہیں میرا خرچ اٹھانے والی۔“

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -