لڑکیوں کو تو لڑکوں سے شکایت رہتی ہی ہے لیکن پاکستانی لڑکیاں سوشل میڈیا پر اجنبی لڑکوں کو کس طرح کے عجیب و غریب پیغامات بھیجتی ہیں؟ دیکھ کر آپ کو یقین نہ آئے

لڑکیوں کو تو لڑکوں سے شکایت رہتی ہی ہے لیکن پاکستانی لڑکیاں سوشل میڈیا پر ...
لڑکیوں کو تو لڑکوں سے شکایت رہتی ہی ہے لیکن پاکستانی لڑکیاں سوشل میڈیا پر اجنبی لڑکوں کو کس طرح کے عجیب و غریب پیغامات بھیجتی ہیں؟ دیکھ کر آپ کو یقین نہ آئے

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا پر لڑکیوں کو تو شکایت رہتی ہے کہ لڑکے انہیں الٹے سیدھے پیغامات بھیجتے اور تنگ کرتے ہیں لیکن اب سوشل میڈیا صارفین نے کچھ لڑکیوں کے ایسے پیغامات افشا کر دیئے ہیں کہ دیکھ کر لڑکوں کو بھی یقین نہ آئے۔ ویب سائٹ مینگوباز کے مطابق ایسے ہی ایک پیغام میں لڑکی ایک لڑکے کو ان باکس میں کہتی ہے کہ ”ہیلو، میں تمہیں پسند کرتی ہوں اور تم سے دوستی کرنا چاہتی ہوں۔“

کچھ لڑکوں کے شیئر کیے گئے سکرین شاٹس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ لڑکیاں محض لڑکوں کو تنگ کرنے کے لیے بھی پیغامات بھیجتی ہیں۔ ایسے ہی ایک سکرین شاٹ میں لڑکی ایک لڑکے کو میسج میں خالی سوالیہ نشان (?) بھیجتی ہے۔ جواب میں لڑکا ’یس؟‘ کہتا ہے تو لڑکی جھٹ سے کہتی ہے’کچھ نہیں‘۔ اس پر لڑکا ’اوکے‘ کہہ کر بات ختم کرنے لگتا ہے تو لڑکی کہہ دیتی ہے کہ ”سوری آئی واس جسٹ، نتھنگ۔“ ایک لڑکے نے لڑکی کے موصول ہونے والے کچھ پیغامات پوسٹ کیے ہیں جن میں لڑکی لکھتی ہے کہ ”ہیلو، میں تمہیں تنگ کرنے واپس آ گئی ہوں۔ بوجھو تو بھلا میں کون ہوں۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -