سفر کے شوقین افراد کے لیے کہیں نہ جانے والی پروازیں شروع کردی گئیں، اب آپ جہاز میں بیٹھ کر کہیں نہیں بھی جاسکتے ہیں

سفر کے شوقین افراد کے لیے کہیں نہ جانے والی پروازیں شروع کردی گئیں، اب آپ ...
سفر کے شوقین افراد کے لیے کہیں نہ جانے والی پروازیں شروع کردی گئیں، اب آپ جہاز میں بیٹھ کر کہیں نہیں بھی جاسکتے ہیں

  

تائپی(مانیٹرنگ ڈیسک) بیرون ملک سفر کے لیے تو لوگ ایئرپورٹس پر جا کر پروازیں پکڑتے ہیں لیکن اب آپ کہیں نہ جانے کے لیے بھی پرواز میں سوار ہو سکتے ہیں۔ یہ حیران کن سروس تائیوان کے ایک ایئرپورٹ نے متعارف کروائی ہے جس میں سفر کے شوقین لوگوں کو ہوائی جہاز میں گھنٹوں بٹھا کر دھوکہ دیا جاتا ہے۔ یہ لوگ سمجھتے ہیں کہ وہ جہاز میں سفر کر رہے ہیں لیکن حقیقت میں وہ وہیں کھڑے رہتے ہیں۔

دو ہفتے قبل جب تائپی سانگ شن ایئرپورٹ کی طرف سے اس سروس کا اعلان کیا گیا تو انہیں 7ہزار سے زائد خواہش مندوں کی طرف سے درخواستیں موصول ہوئی جن میں سے ایئرپورٹ انتظامیہ نے صرف 60لوگوں کا انتخاب کیا۔ یہ لوگ پوری تیاری کے ساتھ سوٹ کیس اٹھائے ایئرپورٹ پہنچے۔ وہاں انہیں بورڈنگ پاس دیئے گئے اور سکیورٹی چیکس سے گزارا گیا۔ انہیں تمام تر ہدایات دی گئیں اور کورونا ماسک مہیا کیے گئے۔ گویا ان لوگوں کو ایئرپورٹ پر ان تمام مراحل سے گزارا گیا جن سے انٹرنیشنل پروازوں کے مسافروں کو گزرنا پڑتا ہے۔ بالآخر یہ لوگ جہاز میں سوار ہوئے اور آدھے دن تک جہاز ہی میں رہے۔ جہاز کے اندر بھی اسی طرح اناﺅسمنٹس ہوتی رہیں اورایئرہوسٹسز مسافروں کو سروس مہیا کرتی رہیں۔

یہاں آپ کو اس انوکھی سروس کی وجہ بھی بتاتے چلیں کہ تائیوان کے حکام کورونا وائرس کی وباءکی وجہ سے اپنے شہریوں کو ترغیب دے رہے ہیں کہ وہ حتی الامکان بیرون ملک سفر سے گزیر کریں۔ صرف اسی صورت میں بیرون ملک جائیں جب ایسا کرنا ناگزیر ہو۔جو لوگ محض شوق کے ہاتھوں مجبور ہو کر سفر کرتے ہیں وہ اس سروس سے فائدہ اٹھائیں اور اپنا سفر کا شوق بھی پورا کر لیں اور کورونا وائرس سے خود بھی اور دوسروں کو بھی محفوظ رکھیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -