ٹی 20 رینکنگ میں تنزلی اور انگلینڈ کیخلاف سیریز، بابراعظم نے شاندار اعلان کر دیا

ٹی 20 رینکنگ میں تنزلی اور انگلینڈ کیخلاف سیریز، بابراعظم نے شاندار اعلان کر ...
ٹی 20 رینکنگ میں تنزلی اور انگلینڈ کیخلاف سیریز، بابراعظم نے شاندار اعلان کر دیا

  

مانچسٹر (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ون ڈے اور ٹی 20 ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ مختصر فارمیٹ میں گرین شرٹس ضرور کم بیک کریں گے اور عالمی رینکنگ میں اپنی درجہ بندی میں بہتری لائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ون ڈے اور ٹی 20 ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم مینجمنٹ کے تجربے سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈ کپ میں فائدہ ہو گا۔ کچھ میچ ہارنے کے بعد رینکنگ میں تنزلی آئی لیکن یہ اتنا بڑا مسئلہ نہیں ہے، ہم نے کچھ تجربات کئے اور کئی کھلاڑیوں کو آزمایا ہے لیکن اب ہمارے پاس نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں کا اچھا کمبی نیشن موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ہم انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے اور اپنی درجہ بندی میں بہتری لائیں گے۔ میرے خیال میں ٹی 20ورلڈ کپ اسی برس شیڈول کے مطابق ہونا چاہیے، بحیثیت کھلاڑی اور کپتان یہ میرا پہلا ورلڈ کپ ہے تو میں چاہوں گا کہ یہ ٹورنامنٹ ہو تاہم اس کے حوالے سے فیصلہ آئی سی سی نے کرنا ہے۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم ان دنوں انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ اور تین ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلنے کیلئے انگلینڈ میں موجود ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 5 اگست سے کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل -