ورلڈکپ 2011ءکا فائنل فکس ہونے کا معاملہ، سنگاکارا سے کتنے گھنٹے تفتیش کی گئی؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں

ورلڈکپ 2011ءکا فائنل فکس ہونے کا معاملہ، سنگاکارا سے کتنے گھنٹے تفتیش کی گئی؟ ...
ورلڈکپ 2011ءکا فائنل فکس ہونے کا معاملہ، سنگاکارا سے کتنے گھنٹے تفتیش کی گئی؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں

  

کولمبو (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈکپ 2011ءکے فائنل میں میچ فکسنگ کے الزامات کی تحقیقات کے سلسلے میں سابق سری لنکن کپتان کمار سنگاکارا سے 10گھنٹے تک تفتیش کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ورلڈکپ 2011ءکے فائنل میں سری لنکا کی قیادت کرنے والے 42 سالہ سنگاکارا کو پولیس کے سپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کو تفتیش کیلئے طلب کیا گیا جہاں ممبئی کے وانکھڑے سٹیڈیم میں سری لنکا کو بھارت کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔

خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق کمار سنگاکارا سے 10 گھنٹے تک تفتیش کی گئی جس دوران ان سے مختلف سوالات کئے گئے اور پولیس کے مطابق انہوں نے تمام سوالات کے تسلی بخش جواب دیا جبکہ پولیس پہلے تحقیقات کو مطمئن قرار دیتے ہوئے اپنا فیصلہ سنا چکی ہے کہ میچ فکسنگ کے کوئی شواہد نہیں ملے۔

مزید :

کھیل -