دورہ انگلینڈ کیلئے قومی سکواڈ میں شامل مزید 3 کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آ گئے، یہ کون ہیں؟ آپ بھی جانئے

دورہ انگلینڈ کیلئے قومی سکواڈ میں شامل مزید 3 کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آ ...
دورہ انگلینڈ کیلئے قومی سکواڈ میں شامل مزید 3 کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آ گئے، یہ کون ہیں؟ آپ بھی جانئے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) دورہ انگلینڈ کیلئے قومی سکواڈ میں شامل نوجوان کھلاڑیوں عمران خان، کاشف بھٹی اور حیدر علی کا دوسرا کورونا ٹیسٹ بھی منفی آگیا ہے جس کے بعد ان کی مانچسٹر روانگی کیلئے انتظامات شروع کر دئیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تینوں کھلاڑیوں کے علاوہ مساجر ملنگ علی اور محمد عمران کے بھی کورونا ٹیسٹ منفی آئے ہیں جس کے بعد کرکٹ آپریشنز کھلاڑیوں کی برطانیہ روانگی کیلئے انتظامات کررہا ہے۔ دورہ انگلینڈ کیلئے اعلان کردہ سکواڈ میں شامل واحد کھلاڑی حارث رؤف کورونا میں مبتلا ہیں اور گزشتہ دنوں فاسٹ باﺅلر کا دوسرا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا۔

حارث رؤف ان دنوں گھر میں قرنطینہ میں موجود ہیں جن کا آئندہ چند روز کے بعد دوبارہ ٹیسٹ کروایا جائے گا۔ اس سے قبل 6 کرکٹرز 2 کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد پہلے ہی ووسٹر پہنچ چکے ہیں جہاں انگلینڈ میں ہونے والی ٹیسٹنگ کا نتیجہ منفی آنے کے بعد قومی سکواڈ کو جوائن کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

مزید :

کھیل -