اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کا معاملہ، جمشید دستی میدان میں آگئے، وہ کام کردیا جو کسی سیاستدان نے نہ کیا تھا

اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کا معاملہ، جمشید دستی میدان میں آگئے، وہ کام ...
اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کا معاملہ، جمشید دستی میدان میں آگئے، وہ کام کردیا جو کسی سیاستدان نے نہ کیا تھا

  

مظفر گڑھ (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے اسلام آباد میں سرکاری خرچ پر مندر کی تعمیر کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا۔

جمشید دستی نے اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے خلاف مظفر گڑھ کی عدالت سے رجوع کیا ہے۔ انہوں نے اپنی درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ مندر کی تعمیر کے لیے سرکاری زمین اور فنڈز مختص کیے جانے سے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔ حکومت کے پاس اس کا شرعی اختیار نہیں ہے، ہندو  یا دیگر اقلیتیں اپنی آبادیوں میں خود عبادت گاہیں بناسکتے ہیں، اس لیے سرکاری زمین کی الاٹمنٹ منسوخ اور تعمیر کے لیے فنڈز فراہم کرنے سے بھی روکا جائے۔

عدالت نے جمشید دستی کی درخواست پر چیئرمین سی ڈی اے ، وفاقی سیکرٹری برائے داخلہ اور سیکرٹری برائے مذہبی امور سے 9 جولائی تک جواب طلب کرلیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل عوامی سطح پر شدید مخالفت کے بعد سی ڈی اے نے مندر کی تعمیر کا کام جمعہ کے روز روک دیا تھا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -مظفرگڑھ -