لاہور میں روٹی اور نان کی قیمتیں بڑھا دی گئیں

لاہور میں روٹی اور نان کی قیمتیں بڑھا دی گئیں
لاہور میں روٹی اور نان کی قیمتیں بڑھا دی گئیں

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں روٹی اور نان کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔

صدر تندور ایسوسی ایشن آفتاب گل کے مطابق لاہور شہر میں روٹی کی قیمت 8 روپے اور نان کی قیمت 12 روپے مقرر کردی گئی ہے۔ قیمتوں میں اضافہ مہنگے آٹے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں جس ریٹ پر آٹا ملے گا اسی حساب سے روٹی فروخت کریں گے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -