سندھ میں 24 سالہ لڑکی کو سنگسار کردیا گیا

سندھ میں 24 سالہ لڑکی کو سنگسار کردیا گیا
سندھ میں 24 سالہ لڑکی کو سنگسار کردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جامشورو (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ کے ضلع جامشورو میں ایک 24 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر سنگسار کردیا گیا۔

24 سالہ وزیراں کی لاش ہائی وے کے پاس سے ملی تھی ، اس کے جسم پر تشدد کے نشانات تھے جبکہ چہرے کو مسخ کیا گیا تھا۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ لڑکی کو سنگسار کیا گیا ہے۔ عبداللہ شاہ انسٹی ٹیوٹ کے ایم ایس نے بھی لڑکی کو سنگسار کیے جانے کا خدشہ ظاہر کیا ہے اور کہا ہے کہ مقتولہ کو ڈنڈے اور پتھروں کے وار کرکے قتل کیا گیا ہے۔

مقتولہ کے والد نے پہلے تو واقعے کا حادثہ قرار دیا تاہم بعد میں بیٹی کے شوہر اور دیوار کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔ پولیس نے دونوں نامز دملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ واقعے کی تفتیش کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔