چینی سرحد پر سڑک کا معائنہ کرنے گیا بھارتی فوجی افسر لاپتا ہوگیا

چینی سرحد پر سڑک کا معائنہ کرنے گیا بھارتی فوجی افسر لاپتا ہوگیا
چینی سرحد پر سڑک کا معائنہ کرنے گیا بھارتی فوجی افسر لاپتا ہوگیا

  

لیہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت اور چین کے مابین سرحدی کشیدگی کے دوران ایل اے سی سے ایک بھارتی فوجی افسر کے لاپتا ہونے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فوجی افسر سبحان علی 22 جون سے لاپتا ہیں۔ وہ چینی سرحد پر سڑک کی تعمیر کا کام دیکھنے گئے تھے لیکن راستے میں ہی ان کی گاڑی 5 ہزار فٹ گہری کھائی میں جا گری تھی۔ سبحان علی کی گاڑی تو مل گئی ہے لیکن ان کا کچھ پتا نہیں چلا۔

سبحان علی کا بھائی ان کا پتا لگانے کیلئے لیہ گیا تھا لیکن وہ ناکام لوٹا جس کے بعد اس نے بھارتی حکومت سے  اپیل کی ہے کہ اس کے بھائی کو تلاش کیا جائے۔

مزید :

بین الاقوامی -