جسم فروش لڑکی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر ہنگامہ برپا ہوگیا، دوڑیں لگ گئیں

جسم فروش لڑکی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر ہنگامہ برپا ہوگیا، دوڑیں لگ گئیں
جسم فروش لڑکی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر ہنگامہ برپا ہوگیا، دوڑیں لگ گئیں

  

جے پور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست راجستھان میں ایک کارروائی کے دوران پکڑی گئی جسم فروش لڑکی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ہنگامہ برپا ہوگیا۔

ادے پور میں یکم جولائی کو پولیس نے 3 ہوٹلوں میں کارروائیاں کرکے 7 جسم فروش خواتین کو گرفتار کیا تھا جن کے کورونا ٹیسٹ کرائے گئے تو ان میں سے ایک کا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

جسم فروشی کے اڈوں پر ہونے والی کارروائیوں میں 3 خواتین ڈی ایس پیز سمیت پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا تھا۔ خاتون کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد پولیس اہلکاروں میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی۔

حکام کی جانب سے کارروائی میں حصہ لینے والی ایک خاتون ڈی ایس پی ، 2 ایس ایچ اوز اور ایک درجن کانسٹٰبلز کو قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -