"میں پروڈیوسرز سے ملتی تو وہ رات کو کھانے پر ملنے کی فرمائش کرتے تھے" بالی ووڈ اداکارہ شرلین چوپڑا کا شرمناک انکشاف
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ کی بولڈ اداکارہ شرلین چوپڑا کا کہنا ہے کہ انہیں پروڈیوسرز کی جانب سے نامناسب آفرز کی جاتی تھیں۔
اپنے ایک انٹرویو میں شرلین چوپڑا نے کہا کہ وہ پروڈیوسرز سے کام کیلئے ملتی تھیں تو وہ رات کو دیر گئے کھانے پر ملنے کو کہا کرتے تھے۔ ان آفرز سے وہ اتنا پریشان ہوئیں کہ انہوں نے پھر کبھی کسی کے سامنے کام کی بھیک نہ مانگنے اور اپنا کام شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔
شرلین چوپڑا نے حال ہی میں ایک ویڈیو سٹریمنگ پلیٹ فارم ریڈشر لانچ کیا ہے۔ اس کے بارے میں اداکارہ کا کہنا ہے کہ اس پر کم پیسوں میں لوگوں کو بہت کچھ دیکھنے کو ملے گا۔ اس پلیٹ فارم کو لانچ کرنے کا مقصد یہی ہے کہ وہ خود کو کانٹینٹ ڈویلپر کے طور پر منوانا چاہتی ہیں۔