فاروق ستار کے الیکٹرک پر برس پڑے

فاروق ستار کے الیکٹرک پر برس پڑے
فاروق ستار کے الیکٹرک پر برس پڑے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )متحدہ قومی موومنٹ  پاکستان کے سابق سربراہ اور سینئر سیاستدان فاروق ستار نے کہا ہے کہ ’کے الیکٹرک‘ کراچی کےلیے ایسٹ انڈیا کمپنی بن گئی ہے۔

فاروق ستار نے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے کی قیادت کی، جس سے کراچی تاجر اتحاد کے سربراہ عتیق میر نے بھی خطاب کیا۔

فاروق ستار نےخطاب میں کہا کہ کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث شہری گھروں میں گھٹ کر رہ گئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ تین ہزار ارب روپے ٹیکس دینے والا شہر کراچی، بجلی پانی سے محروم ہے۔سینئر سیاستدان نے یہ بھی کہا کہ اگر وزیراعلیٰ نے وفاق کو ودہولڈنگ ٹیکس نہ دینے کا اعلان کیا ہے تو پھر کراچی والے بھی پانی اور بجلی کی کمی پہ ٹیکس کیوں دیں؟عتیق میر نے اپنے خطاب میں کہا کہ وقت آگیا ہے کہ کےالیکٹرک اپنا قبلہ درست کرے۔

اس موقع پر اوور بلنگ اور طویل دورانیہ کی لوڈشیڈنگ سے تنگ مظاہرین نے کے الیکٹرک کے خلاف نعرے لگائے جبکہ بجلی کے فی یونٹ نرخ میں اضافے کو بھی مسترد کردیا۔

مزید :

قومی -