چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا دورہ نائیجیریا ، پاکستانی جے ایف 17 طیاروں کی  دھوم 

 چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا دورہ نائیجیریا ، پاکستانی جے ایف 17 ...
 چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا دورہ نائیجیریا ، پاکستانی جے ایف 17 طیاروں کی  دھوم 

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)نائیجرین عسکری قیادت نے پاکستان سے حاصل کیے گئے جے ایف 17 طیاروں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے نائیجیریا کا دورہ کیا، جنرل ندیم رضا نے نائیجیرین صدر، وزیردفاع اورعسکری حکام سے ملاقاتیں کیں،آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں کے دوران سکیورٹی و انسداد دہشت گردی سمیت علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، نائیجیرین صدر نے دہشت گردی کیخلاف پاک فوج کی کارکردگی کوسراہا اور پاکستان اور پاک افواج کی نائیجیریا کیلئے سپورٹ پرشکریہ ادا کیا،آئی ایس پی آر کے مطابق نائیجیرین عسکری قیادت نے جے ایف 17طیاروں کی کارکردگی پراظہاراطمینان کیا، نائیجیریا نے حال ہی میں جے ایف 17تھنڈرطیارے ا پنی فضائیہ میں شامل کیے ہیں۔

مزید :

قومی -