موڈرنا ویکسین بیرون ملک جانے والوں کو لگائی جائے گی : اسدعمر 

موڈرنا ویکسین بیرون ملک جانے والوں کو لگائی جائے گی : اسدعمر 
موڈرنا ویکسین بیرون ملک جانے والوں کو لگائی جائے گی : اسدعمر 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ امریکہ سے موصول ہونے والی موڈرنا ویکسین پڑھائی یا نوکری کی غرض سے بیرون ملک جانے والوں کو لگائی جائے گی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے کہا کہ پاکستان کو امریکا سے موڈرنا ویکسین کی 25 لاکھ خوراکیں ملی ہیں اور ساتھ ہی امریکی صدر جو بائیڈن کی کووڈ-19 پر ترقی پسند پالیسی کا شکریہ ادا کیا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ویکسین خصوصی طور پر ان افراد کے لیے ہے جو کام یا پڑھائی کے لیے ان ممالک کا سفر کررہے ہیں جو کچھ مخصوص ویکسین ہی تسلیم کررہے ہیں۔

مزید :

قومی -