امریکی سفارتخانہ کی جانب سے خواتین تاجروں کے تربیتی پروگرام کا آغاز

امریکی سفارتخانہ کی جانب سے خواتین تاجروں کے تربیتی پروگرام کا آغاز

  

 اسلام آباد (این این آئی)امریکی سفارتخانہ کے منسٹر قونصلر برائے امور عامہ رے کاسٹیلو نے اکیڈمی آف ویمن انٹرپرینیوئرز (اے ڈبلیو اِی) کی افتتاحی تقریب کے موقع پر70 سے زیادہ پاکستانی تاجر خواتین شرکاء کا خیر مقدم کیا۔ ذاتی کاروبار کرنیوالی خواتین کی رہنمائی کیلئے پاکستان میں قائم ہونیوالا یہ اپنی نوعیت کا پہلا تربیتی ادارہ ہے۔ واضح رہے امریکی محکمہ خارجہ کا یہ پروگرام دنیا بھر میں خواتین کو اپنے تجارتی ادارے قائم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے اور پاکستان میں اِس کے افتتاح کا مقصد معیشت میں پاکستانی خواتین کے کردار کی اہمیت اْجاگر کرنا اور اْن کو بااختیار بنانا ہے تاکہ تمام پاکستانیوں کیلئے استحکام، تحفظ اور خوشحالی حاصل کی جا سکے،اس پروگرام میں پاکستان کی شرکت خوا تین قائدین کیلئے جاری حمایت کے سلسلہ کی بنیاد پر ہوگی اوراس سے نئے مقامی تجارتی اداروں کی تشہیر بھی ممکن ہو پائیگی۔ اس موقع پر خطا ب کرتے ہوئے امریکی سفارتخانہ کے شعبہ امور عامہ کے سربراہ رے کاسٹیلو نے نوجوان پاکستانی خواتین کو انکی کاوشوں پر خراج تحسین پیش کیا اور تاجروں کو کامیابی کیلئے درکار عزم پر روشنی ڈالی اورکہا نئے شروع کردہ پروگرام سے اْن کی مہارتوں اور اعتماد میں اضافہ ہوگا اور وہ اْمید کرتے ہیں کہ شرکاء اپنا کاروبار حوصلہ شکنی کرنیوالے عناصر کے خیالات کے بجائے پختہ خود اعتمادی،تجارتی ماحول میں رْونما ہوتی تبدیلیوں کے مطابق استوار کریں گی اور اپنی بہترین صلاحیتوں کو کو بروئے کار لائیں گی

تربیتی پروگرام

مزید :

صفحہ آخر -