جماعت اسلامی آج ملک بھر میں مہنگائی و بے روزگاری کیخلاف یوم احتجاج منائیگی

جماعت اسلامی آج ملک بھر میں مہنگائی و بے روزگاری کیخلاف یوم احتجاج منائیگی

  

اسلام آباد(این این آئی) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی اپیل پر جماعت اسلامی کے زیرا ہتمام (آج)4جولائی بروز اتوار ملک بھر کے صوبائی،ڈویژنل، ڈسٹرکٹ اور تحصیل ہیڈکوارٹرزپر مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔ جماعت اسلامی کے مرکزی، صوبائی، ضلعی و زونل امرااحتجاجی مظاہروں کی قیادت اور خطاب کریں گے۔مرکزی سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف کے مطابق جماعت اسلامی نے 2 جولائی سے حکومت مخالف تحریک کا آغاز اسلام آباد سے بے روزگاری مارچ سے کردیاہے۔

 یوم احتجاج

مزید :

صفحہ آخر -