عمران خان امریکہ، بھارت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کربات کرتے ہیں، مرادسعید 

عمران خان امریکہ، بھارت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کربات کرتے ہیں، مرادسعید 

  

 میرپور (این این آئی)وفاق وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان امریکا اور بھارت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرتے ہیں۔میر پور آزاد کشمیر کے علاقے چکسواری السلام گڑھ میں جلسے سے خطاب میں مراد سعید نے کہاکہ عمران خان کی وجہ سے اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر پر بحث ہوئی۔انہوں نے کہاکہ ایک وزیراعظم نواز شریف تھے جن کے پاس کشمیر کی حریت قیادت سے ملاقات کا وقت ہی نہیں تھا۔وفاقی وزیر نے کہاکہ آزاد کشمیر کے الیکشن دھاندلی نہیں اپوزیشن کے کرتوت ان کے لیے تباہی کی وجہ بنیں گے۔ان کا کہنا تھاکہ بلاول بھٹو اپنی تقاریر میں کہتے ہیں ہم آزاد کشمیر کو بدلیں گے، لیکن شاید و ہ یہ بھول گئے سب سے زیادہ غربت سندھ میں ہے۔مراد سعید نے یہ بھی کہاکہ عمران خان امریکا اور بھارت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرتے ہیں۔جلسے سے خطاب میں علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ڈیم کے متاثرین کو پلاٹ دینے کا وعدہ کرتا ہوں۔انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر کے عوام کو صحت کارڈ کے ذریعے علاج کی سہولت دیں گے، ہم جھوٹ نہیں بولتے تاکہ عوام کا دوبارہ سامنا کرسکیں۔وفاقی وزیر نے دعوی سے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کو آزادی وزیراعظم عمران خان ہی دلائیں گے، وہ کہہ چکے کہ بھارت سے بات ہوگی تو کشمیر پر بات ہوگی۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کیا، 25 جولائی کو پی ٹی آئی کو بھاری اکثریت سیکامیابی دلائیں۔علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے سندھ کا برا حال کیا ہے، دوسری طرف نواز شریف ملک سے باہر ہے اور کہتا ہے کہ میں بیمار ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کہہ چکے کہ امریکا سے بات عوام کے مفاد کے لیے ہوگی۔

مراد سعید

مزید :

صفحہ آخر -