کیمپ جیل کے باہر کار سواروں کی رکشے پر فائرنگ، خاتون قتل، 6 افراد زخمی

کیمپ جیل کے باہر کار سواروں کی رکشے پر فائرنگ، خاتون قتل، 6 افراد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(کرائم رپورٹر) فیروزپور روڈ پر کیمپ جیل کے باہر کار سواروں کی رکشے پر فائرنگ سے خاتون جاں بحق، جبکہ 6 افراد زخمی ہو گئے۔مقتولہ ممتاز قتل کے مقدمے میں رہا ہونے والے شوہر ذوالفقار کو لینے آئی تھی پہلے سے گھات لگائے ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے خاتون ممتاز قتل جبکہ اس کا شوہر ذوالفقار، بیٹی اقراء رکشہ ڈرائیور غلام رسول، راہگیر رخسانہ بی بی، زاہد اور امداد زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق واقعہ دشمنی کا شاخسانہ ہے، سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے فائرنگ کے واقعہ پر نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیجز اور سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگایا جائے گا۔پولیس اور فرانزک ماہرین نے موقع سے شواہد اکھٹے کر لئے ہیں۔
خاتون قتل

مزید :

صفحہ آخر -