سیاحوں کی گاڑی دریائے نیلم میں جاگری، 4افراد جاں بحق، 2زخمی 

سیاحوں کی گاڑی دریائے نیلم میں جاگری، 4افراد جاں بحق، 2زخمی 

  

مظفر آباد، نارووال(نیوز ایجنسیاں)سیر و سیاحت کیلئے آزاد کشمیر جانیوالی نارووال کی رہائشی فیملی کی گاڑی دریائے نیلم جورا کے مقام پر حادثہ کا شکار ہو گئی،المنا ک حادثہ میں 2 سگے بھائی ان کی بیویاں،والدہ اور دو بچے جاں بحق ہو گئے جبکہ دو بچے معجزانہ طور پر بچ گئے۔ محلہ اسلام پورہ کے رہائشی ارشا د حسین کے اہل خانہ کے مطابق نادر کامران، مدیحہ ان کے بچے احمد،علینہ،طیبہ اور ایک بچی کا نام معلوم نہیں ہو سکا،نادر کامران کا بھائی اعظم رضوان اس کی بیوی عائشہ اور ان کی والدہ پروین اختر ایک روز قبل کشمیر کے علاقوں کی سیروسیاحت کیلئے اپنی کار پر گئے تھے،گزشتہ روز موضع جورا کے مقام پر کار کو نامعلوم وجوہات کی بنا ء پر حادثہ پیش آیا اور بدقسمت خاندان کی کار دریائے نیلم میں جا گری۔ذرائع کے احمد اور علینہ کو بچا لیا گیا جبکہ باقی تمام افراد کی موت واقعہ ہو گئی،حادثہ کی اطلاع جب نارووال گھر پہنچی تو گھر کیساتھ ساتھ پورے شہر میں کہرام مچ گیا ا و ر ہر آنکھ اشک بار ہو گئی۔ اہل خانہ ذرائع کے مطابق ایک بچی جس کا نام معلوم نہیں ہوسکا اور اعظم رضوان کی بیوی عائشہ پانی میں بہہ گئیں ہیں جبکہ باقی چار افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں اور نارووال سے ان کے اہل خانہ جائے وقوعہ پر لاشیں وصول کرنے کیلئے روانہ ہوگئے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -