افغان حکومت نے پاکستان کیلئے ہفتہ وار 2 پروازیں چلانے کی اجازت مانگ لی

 افغان حکومت نے پاکستان کیلئے ہفتہ وار 2 پروازیں چلانے کی اجازت مانگ لی

  

اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں) افغان حکومت نے ہفتہ وار 2 پروازیں چلانے کی اجازت مانگ لی، پروازیں سفارتکاروں کیلئے چلائی جائیں گی، آریانہ ایئرلائن کابل اور اسلام آباد کے درمیان پروازیں چلائے گی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق افغان سول ایوی ایشن نے پاکستان سول ایوی ایشن کو خط ارسال کیا ہے، خط میں افغانستان نے سفارتکاروں کیلئے ہفتہ وار دو پروازیں چلانے کی اجازت مانگی ہے، آریانہ ایئرلائن کی پروازیں کابل اور اسلام آباد کے درمیان چلانے کی درخواست کی گئی ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اجازت سے دوطرفہ تعلقات میں مزید بہتری آئے گی، فلائٹ آپریشن کے بعد کورونا ایس اوپیز کا خصوصی خیال رکھنا ہوگا۔ دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ اپریشن سنٹر کے احکامات کی روشنی میں افغان طلباء بذریعہ طورخم بارڈر پاکستان داخل، 300 کے قریب طلباء کو قرنطینہ سنٹر منتقل کردیا گیا ہے۔پہلے مرحلے میں 300 افغانی طلباء پاکستان داخل ہوئے ہے جس کو حفاظتی حصار میں سکیورٹی کیساتھ مختلف قرنطینہ سنٹر منتقل کردیا گیا۔منصور ارشد ڈپٹی کمشنر خیبر کے مطابق افغان طلباء پشاور اور دیگر اضلاع کے مختلف یونیورسٹیوں میں زیرتعلیم ہے جنہیں امتحانات کے سلسلے میں بارڈر کراسنگ کی مشروط اجازت دی گئی ہے۔ طلباء کے کرونا ٹیسٹ کیلئے نمونے لئے گئے ہیں جس کے بعد 10 دنوں کے لئے قرنطینہ کیا گیا ہے۔

افغان حکومت

مزید :

صفحہ آخر -