خیبرپختونخوا ریونیو اتھارٹی کے ایڈوائزر ٹیکس پالیسی افتخار قطب انتقال کر گئے

خیبرپختونخوا ریونیو اتھارٹی کے ایڈوائزر ٹیکس پالیسی افتخار قطب انتقال کر ...

  

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبرپختونخوا ریونیو اتھارٹی (کیپرا) کے ایڈوائزر ٹیکس پالیسی افتخار قطب دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ان کی نماز جنازہ آج بعد از نماز عصر ساڑھے پانچ بجے انکی رہائش گاہ بحریہ انکلیو اسلام آباد سے ملحقہ مسجد کے سامنے میدان میں ادا کی جائے گی۔ مرحوم افتخار قطب کا تعلق کسٹمز گروپ ٹین کامن سے تھا انہوں نے ڈائریکٹوریٹ کسٹمز کراچی میں بحیثیت چیف کلیکٹر خدمات انجام دیں جبکہ ممبر سنٹرل بورڈ آف ریونیو اورچیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی بھی رہے۔خیبرپختونخوا کے چیف سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز، صوبائی وزیر خزانہ و صحت تیمور سلیم جھگڑا اور وزیر بلدیات اکبر ایوب خان نے افتخار قطب کی ناگہانی وفات پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

 افتخار قطب

مزید :

صفحہ آخر -